کھرڑیانوالہ:موٹر سائیکل کی ٹکر سب انسپکٹر کا طالبعلم کو تھپڑ، گالم گلوچ

 کھرڑیانوالہ:موٹر سائیکل کی ٹکر سب انسپکٹر کا طالبعلم کو تھپڑ، گالم گلوچ

کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا) کھرڑیانوالہ میں مبینہ طور پر موٹر سائیکل کی معمولی ٹکر پر سب انسپکٹر نے میٹرک کے طالب علم کو تھپڑ مار دیا اور گالم گلوچ کی۔

بتایا گیا ہے کہ طالب علم موٹر سائیکل پر تھانے کے چھوٹے گیٹ سے گزر رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل سب انسپکٹر مرزا محمد اکرم سے معمولی طور پر ٹکرا گئی، جس پر سب انسپکٹر نے طالب علم کو زور دار تھپڑ مارا اور مبینہ طور پر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ قریب کھڑے ایک شخص نے واقعے کی ویڈیو بنا لی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ اور آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...