متنازعہ تقریر ،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اسماعیل گجر پر کڑی تنقید

متنازعہ تقریر ،آزاد کشمیر قانون ساز  اسمبلی کے رکن اسماعیل گجر پر کڑی تنقید

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )آٹھ نومبر کو شیر پر مہر نہ لگانے والا مسلمان نہیں، متنازعہ تقریر پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اسماعیل گجر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں ۔

لدھیوالہ وڑائچ میں جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے کے دوران آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اسماعیل گجر کی تقریر میں کہے گئے مبینہ الفاظ جو8 نومبر کو شیر پر مہر نہیں لگائے گا وہ مسلمان نہیں پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی شہری حلقوں کی جانب سے بیان کی وضاحت اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ووٹ دینا ہر شہری کا جمہوری حق ہے اور کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو ووٹ دینے یا نہ دینے کو مذہبی شناخت سے جوڑنے سے گریز کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...