سیالکوٹ:فضائی آلودگی میں کمی کے حوالے سے آگاہی ، پمفلٹ تقسیم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ تعلقات عامہ محمد اویس اور روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اشفاق نذر نے کہا ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ائیرکوالٹی انڈیکس کو بہتر بنانے کیلئے عوام کو چاہیے کہ
وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت مرمت کرائیں کیونکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،موٹر سائیکل،رکشہ، چنگ چی کے باعث سموگ اور فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے انسانوں سمیت دیگر تمام جاندار مخلوقات کی زندگیوں اور صحت کو خطرات کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت جاری آگاہی مہم کے سلسلہ میں لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments