گلیانہ :نئے بجلی کنکشن کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کا اجرا درد سر

گلیانہ :نئے بجلی کنکشن کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کا اجرا درد سر

درخواستوں کے انبار ،رپورٹ کیلئے تعینات پرائیویٹ شخص کی جانب سے تاخیر

گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ میں بجلی کے نئے کنکشن کیلئے درخواست کے بعد ٹیسٹ رپورٹ بنوانا شہریوں کیلئے درد سر بن گیا ۔ نئے کنکشن کے حصول کیلئے فائلوں کے انبار لگ گئے جبکہ مبینہ طور پر یہ ایک پرائیویٹ شخص رپورٹ جاری کرتا ہے جسکا معاہدہ گورنمنٹ کے ساتھ ہوتا ہے لیکن گیپکو گلیانہ میں تعینات اس شخص سے ٹیسٹ رپورٹ جاری کر انے کیلئے لوگ کئی ہفتوں سے انتظار کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ بھی صرف ضلع گجرات میں ہی چل رہی ہے جسکا حصول اب ڈیمانڈ نوٹس اور نئے کنکشن سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا۔شہریوں نے گپیکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو اس فرد سے فوری معاہدہ ختم کیا جائے یا پھر اس کو پابند کیا جائے کہ بر وقت ٹیسٹ رپورٹ کا اجرا ممکن بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...