نوشہرہ ورکاں:سپیشل طلبہ کیلئے 60ہمت کارڈ پر نسپل کے حوالے
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا )سپیشل پرسن (معذور)طلبا کے لئے ہمت کارڈز کا اجرا، 60 کارڈز پرنسپلز کے حوالے کر دئیے گئے ۔
خصوصی افراد کو معاشرے کا باوقار اور خودمختار شہری بنانے کیلئے ہمت کارڈز کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے معذور طلبا کے لئے پہلے مرحلے میں 60 ہمت کارڈز نوشہرہ ورکاں اور نوکھر کے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی پرنسپل محترمہ غزالہ تبسم اور افشاں خالد کے حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہ زیب موہل اور تصور حسین ملہی نے کہا کہ ہم شفاف اور مؤثر انداز میں حکومتی فلاحی اقدامات کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچانے کے لئے صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments