سمندری میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2ملزم گرفتار

سمندری میں منشیات فروشوں کے  خلاف کارروائی، 2ملزم گرفتار

سمندری (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم اقبال کو دربار بابا رحمے شاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1460 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی لودھی چوک میں کی گئی، جہاں ملزم خوشامند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 8100 گرام بھکی برآمد کر لی گئی۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...