منڈی بہاؤالدین :طلبہ اور مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنیوالا گرفتار
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین کی پولیس پارٹی نے تعلیمی اداروں اور مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں آئس اور رقم برآمد کر لی ۔
اے ایس آئی بشیر احمد نے ٹیم کے ہمراہ نہر قلعہ عطر سنگھ کے قریب سپیشل ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ لالہ پنڈی کی طرف سے آنے والے مشکوک شخص کو قابو کیا گیا ،گرفتار ملزم کی شناخت شفقت حسین عرف شقو سکنہ لالہ پنڈی تحصیل پھالیہ کے نام سے ہوئی ، ملزم سے 1700 کلو گرام آئی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments