محکموں نے آڈٹ پیرا گراف کوکلیئر کر انے کاکام شروع کردیا

محکموں نے آڈٹ پیرا گراف کوکلیئر کر انے کاکام شروع کردیا

مالی بے ضابطگیوں ،ریکوری ،اخراجات کی ادائیگی میں سینکڑوں اعتراضا ت لگائے گئے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں قائم صوبائی محکموں نے سا لانہ آڈٹ پیرا گراف کوکلیئر کر انے کاکام شروع کردیا ۔گزشتہ دوسال کے دوران مالی بے ضابطگیوں ،ریکوری ،اخراجات ،تنخواہوں وپنشنز کی ادائیگی میں غلطیاں اور کوتاہیوں کے باعث سینکڑوں افسر وں وملازمین کے خلاف آڈٹ پیراگراف لگائے گئے تھے آڈ یٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی ٹیموں نے پنجاب حکومت کے محکمہ حات میں آڈٹ ٹیموں نے گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،گجرات ،حافظ آباد،منڈی بہائوالدین، نارووال اور وزیر آباد میں صوبائی محکمہ جات کے دفاتر میں آڈٹ شروع کیااور متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے گزشتہ دو مالی سال کا ریکارڈ وصول کرکے چھان بین کاآغاز کیا میونسپل کارپوریشنز، ضلع کونسلز،میونسپل کمیٹیوں ،واسا،جی ڈی اے ،محکمہ ایکسائز ،تعلیم ،ایجوکیشن ،ہائی ویز اور دیگر محکمہ جات کے سالانہ آڈٹ میں غلطیاں اور کوتاہیوں کا انکشاف کیاگیا اور کروڑوں روپے کے نقصانات کے آڈٹ پیرا گراف اعتراضات لگاد ئیے گئے جس پر آڈٹ افسر وں نے ملوث افسر وں اور ملازمین کے آڈٹ پیرا گراف لگاکر متعلقہ صوبائی سیکرٹریز کو بھجوادیئے جس کے بعد صوبائی سیکرٹریز نے اپنے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو طلب کرکے آڈٹ پیراگراف کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا جس پر افسر وں نے آڈٹ پیراگراف کو کلیئر کرنے کیلئے اقدامات شروع کرد ئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...