آٹا مہنگا، تنور مالکان نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

آٹا مہنگا، تنور مالکان نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

14 روپے کے بجائے 20 میں فروخت ، پشاوری روٹی 35،نان 40کا ہو گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخ پر روٹی کی فروخت یقینی نہ بنا سکے ، انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم تنور مالکان نے سرکاری نرخنامے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے روٹی 20 روپے میں فروخت کر رہے ہیں اسی طرح پشاوری روٹی 35 روپے جبکہ نان 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دور میں روٹی جیسی بنیادی ضرورت بھی غریب کی پہنچ سے دور کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے سرکاری نرخ 14 روپے کی روٹی کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔دوسری جانب نان بھائیوں نے قیمتوں میں اضافے کا ملبہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ڈال دیا ۔ تنور مالکان کا کہنا ہے کہ بازار میں آٹا شدید مہنگا ہو چکا ہے 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا جو پہلے 1800 روپے میں ملتا تھا، اب اس کی قیمت بڑھ کر 2200روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ 5500روپے میں ملنے والا 50کلو گرام والے آٹے کی بوری 7ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے ، ان کا موقف ہے کہ اگر حکومت آٹے کی قیمتوں میں کمی لائے اور انہیں سستا آٹا فراہم کرے تو وہ بھی فوری طور پر روٹی کے ریٹ کم کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...