سیالکوٹ :خاتون کے گھر سے 9 تولے سونا ، ساڑھے 4لاکھ روپے چوری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ میں چور بے قابو، نان سٹاپ وارداتیں ، 40 لاکھ روپے کا سونا اور 450000 روپے چوری کرلئے گئے ،
تھانہ کوٹلی سید امیر کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،ملاگر پور میں صفیہ بی بی کے گھرمیں نامعلوم چور داخل ہوئے اور گھر سے 9 تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ کوٹلی سید امیر نے خاتون کے بھائی شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments