سیالکوٹ میں جدیدایکسپو سنٹر تعمیر کیا جائیگا :خواجہ آصف

 سیالکوٹ میں جدیدایکسپو سنٹر تعمیر کیا جائیگا :خواجہ آصف

رنگ روڈ، موٹر وے اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی سیالکوٹ چیمبر کے نو منتخب صدر خاور سپال اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشا اﷲ بٹ ایم پی اے فیصل اکرام نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداروں صدر خاور حسین سپال، سینئر نائب صدر اسد نصیر ملک، نائب صدر چودھری جہانگیر رشید سپال اور دیگر ٹرید باڈی کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیالکوٹ میں شہر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس تقریب کے دوران بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے تجارتی میلہ جات و نمائشوں کے انعقاد کے لئے جدید ترین ایکسپو سینٹر تعمیر کیا جائے گا جس سے سیالکوٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا انہوں نے مزید کہا سیالکوٹ میں 300 بیڈز کا جدید ترین نیا ہسپتال کی تعمیر جاری ہے ۔رنگ روڈ، موٹر وے اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ان اقدامات کا مقصد سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...