حافظ آباد :منشیات سمگلر امجد عرف امجدی گرفتار، 10کلو چرس برآمد
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے منشیات سمگلر امجد عرف امجدی کوگرفتارکرکے 10کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔
پریس ریلیز کے مطابق گرفتار سمگلر سے سپلائرز اور سہولت کاروں سے متعلق تفتیش جاری ہے گرفتار ملزم امجد عرف امجدی 40سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے گرفتار منشیات سمگلر حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments