گجرات:گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، شہری خوفزدہ

 گجرات:گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، شہری خوفزدہ

میونسپل کارپوریشن کے اہلکار وں کی غفلت ولاپروا ئی کاخمیازہ شہری بھگتنے لگے

گجرات(سٹی رپورٹر )شہرمیں آوارہ کتوں کی بھرمار ،گلی محلوں میں دندناتے پھرتے کتے شہریوں کیلئے خوف وہراس کاباعث بننے لگے ،میونسپل کارپوریشن گجرات کے اہلکار وں کی غفلت ولاپروا ئی کاخمیازہ شہری بھگتنے لگے ، گجرات شہرکی اہم شاہراہوں کچہری چوک، ضلع کونسل آفس،جی پی او،پوش ایریا زمیں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جس سے آنے جانیوالے افراد خصوصاً خواتین کو صبح سیرکرنے اورنمازیوں کومساجد میں جانے کیلئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں، شہریوں کاکہناتھاکہ شہرکے پوش ایریا بھی اگرآوارہ کتوں سے محفوظ نہیں تو پھرعام علاقوں کے مکینوں کی داد رسی کون کرے گا، میونسپل کارپوریشن گجرات میں چیک اینڈ بیلنس کانظام نہ ہونے کے باعت ذمہ دار بھی کسی قسم کاایکشن لینے کے بجائے دیہاڑیا ں لگانے میں مصروف ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ودیگرحکام سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کارپوریشن جس کی زیادہ ترذمہ داریاں واسا اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اداروں میں تقسیم ہوچکی ہیں انہیں شہرمیں آوارہ کتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے خصوصی ٹاسک دیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...