پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کلیفٹ ہسپتال انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات پٹر ولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر آصف محمود دھول اور سرپرستِ اعلیٰ سجاد مسعود کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے کلیفٹ ہسپتال جلیانی جی ٹی روڈ گجرات کا دورہ کیا ،
اس موقع پر کلیفٹ ہسپتال کے صدر الحاج امجد فاروق، سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر اعجاز بشیر، سیکرٹری جنرل مرزا اشفاق بشیر بھی موجود تھے ۔مہمان وفد میں بلال احمد، عثمان وڑائچ، عامر مشتاق، تسلیم احمد چودھری، چودھری ناصر، ابرار گوندل اور محمد عرفان شامل تھے ۔ آصف محمود دھول اور چودھری سجاد مسعود نے کہا کہ کلیفٹ ہسپتال مستحق بچوں کے علاج اور بحالی کیلئے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے اور گجرات پٹر ولیم ایسوسی ایشن نیک مقصد میں ادارے کے ساتھ تعاون کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments