گجرات:لیور سنٹر کا افتتاح نو مبرکے پہلے ہفتے میں ہوگا

گجرات:لیور سنٹر کا افتتاح  نو مبرکے پہلے ہفتے میں ہوگا

گجرات (نامہ نگار )صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کڈنی سنٹر کے نئے منصوبے لیور سنٹرکا افتتاح عنقریب کیا جائے گا

جس میں مستحق مریضوں کا علاج معالجہ فری کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ابتدائی طور پر کڈنی سنٹر گجرات کی عمارت میں ہی لیور سنٹر کو شروع کیا جا رہا ہے او ر امید ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں اس کا افتتاح ہو جائے گا، بیماری کی تشخیص بذریعہ سکریننگ لیبارٹری ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کی جائے گی ، جگر کے امراض سے بچاؤ جیسے ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لگائی جائیگی، مریضوں کو معیاری ادویات دی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...