جی ٹی رو ڈ پر میٹرو ٹنل کی تعمیر متبادل راستے فراہم کرنے کا مطالبہ

جی ٹی رو ڈ پر میٹرو ٹنل کی تعمیر  متبادل راستے فراہم کرنے کا مطالبہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میٹرو منصوبے کیلئے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر میٹرو ٹنل کی تعمیر کی نام نہاد حکمت عملی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ،

حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی شدید نااہلی کے باعث جی ٹی روڈ پر توڑ پھوڑ کے بعد یہ شاہراہ شہریوں کیلئے دیوار چین بن چکی ہے اور اقبال ہائی سکول سمیت دیگر مقامات سے سڑک کی دوسری جانب جانا محال ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جلد کام مکمل ہونے کے کھوکھلے دعوے بند کرے اور فوری طور پر شہریوں کیلئے موثر متبادل راستے فراہم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...