نوشہرہ ورکاں :عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 7غیر قانونی کلینک سیل

 نوشہرہ ورکاں :عطائیوں کیخلاف  کریک ڈاؤن‘ 7غیر قانونی کلینک سیل

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )نوشہرہ ورکاں میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 غیر قانونی کلینک سیل کر دئیے گئے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس نے ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 16طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ دورانِ چیکنگ مطلوبہ پیشہ ورانہ اہلیت کے بغیر علاج معالجے میں مصروف افراد کے 7 کلینک سیل کر د ئیے ۔ ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ عطائیت انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہے ، غیر مستند افراد کو شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...