کامونکے :پو لیس کو دیکھ کر فرار کی کوشش ،ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پولیس کو دیکھ کر بھاگنے والا ملزم موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
واہنڈو پولیس نے نواحی گاؤں کڑی کوٹ کے قریب ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار 2مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے موٹر سائیکل بھگا دی اور کچھ فاصلے پر پھسلنے کے باعث گر گئے ،ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کی شناخت ڈنگہ نارنگ کے گلفام اشرف کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جسے علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments