گندم بوائی گزررہی، مارکیٹ میں بیج دستیاب نہیں:کسان بورڈ

گندم بوائی گزررہی، مارکیٹ میں بیج دستیاب نہیں:کسان بورڈ

فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا خطرہ ، حکومت فوری بیج فراہمی کے اقدام کرے :امان چٹھہ

حافظ آباد(نمائندہ دنیا)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی کا سیزن تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے لیکن حکومتی ادارہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت سے مارکیٹ میں گندم کا بیج دستیاب نہیں ہے ، جس سے فی ایکڑ پیداوار میں زبردست کمی کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال کی کسان دشمن پالیسیوں سے پیدا ہونے والے غذائی بحران کے باعث 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا پڑی ہے ، جبکہ بھرپور پیداوار کے لیے موثر اقدامات کی بجائے یوریا کی قیمت بلیک مارکیٹ میں 4500 روپے فی بوری سے بڑھ کر 4900 روپے ہو چکی ہے اور ڈیزل پر فیول سبسڈی سے انکار کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آئندہ سال کے سنگین غذائی بحران کے بھیانک نتائج سے بچنے کے لیے بیج کی فوری فراہمی، کھاد کی گرانی کے خاتمے اور گندم کی مناسب امدادی قیمت پر سرکاری خریداری کی مکمل ضمانت دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...