رمضان رضا کو ڈویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹرکا چارج سنبھالنے پر مبارکباد

رمضان رضا کو ڈویژنل ڈیزاسٹر  مینجمنٹ کوآرڈینیٹرکا چارج  سنبھالنے پر مبارکباد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) نوشہرہ ورکاں کے سپوت میاں رمضان رضا نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان کامیابی سے پاس کرنے کے بعد بورڈ آف ریونیو کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ان کی اس عہدے پر تعیناتی نوشہرہ ورکاں کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔ میاں رمضان رضا نے پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ایم فل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ انہوں نے ریسکیو 1122 میں 12 سال خدمات سر انجام دی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔نئی ذمہ داری سنبھالنے پر اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ، ماہر تعلیم محمد یاور رندھاوا، رانا ارسلان خاں، مدثر فاروق بٹ، ڈاکٹر شمشاد، محسن حسن سمیت معززینِ علاقہ اور دوست احباب نے مبارکباد دیتے ہوئے امید کا ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈویژن گوجرانوالہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...