راہوالی:غیر رجسٹرڈ میڈیکل سنٹرز کی بھرمار، زندگیاں دائو پر

راہوالی:غیر رجسٹرڈ میڈیکل سنٹرز کی بھرمار، زندگیاں دائو پر

ڈرگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن، گولیوں کی فروخت

راہوالی (نامہ نگار) راہوالی میں میڈیکل سٹور مالکان بااثر یا ڈرگ انسپکٹرز کی مبینہ ملی بھگت، فارمیسی کے بڑے بڑے بورڈ آویزاں کرکے 12سے 14سال کے پرائمری اور مڈل پاس بچوں کو ملازم رکھ کر ادویات فروخت کی جارہی ہیں،تفصیلات کے مطابق کئی گلی محلوں میں غیر تربیت یافتہ نرسوں نے زچہ بچہ سنٹرز قائم کررکھے ہیں جہاں سے محنت کش غریب خواتین اپنا علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہوتی ہیں کیوں کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی بھاری فیسیں ادا کرنے سے وہ قاصر ہوتے ہیں ، جی ٹی روڈ، شرقی راہوالی، ریلوے پھاٹک، شوگر ملز چوک، مین بازار محلہ انصاریاں میں قائم درجنوں میڈیکل سٹورز کے مالکان جن میں سے اکثر نے لائسنس خرید کر اپنا کاروبار شروع کررکھا ہے۔

میڈیکل سٹور مالکان کی اکثریت خود بھی غیر تربیت یافتہ صرف ادویات کے نام یاد کررکھے ہیں خریداروں کو ادویات فراہم کرنے میں مصروف ہیں معلوم ہوا ہے کہ کئی میڈیکل سٹورز مالکان کو جعلی کمپنیوں کی ادویات فروخت کرکے ضرورت مند لوگوں کو لوٹنا شروع کررکھا ہے ، کئی میڈیکل سٹورز مالکان مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن، گولیاں اور سیرپ فروخت کرکے نشہ کی لت میں مبتلا نوجوانوں کو مطلوبہ اشیاء مہیا کرکے اپنا کاروبار چلارہے ہیں، ستم ظریفی یہ کہ علاقہ کے ڈرگ انسپکٹرز نے کبھی ان میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کرنے کی ضرورت محسوس ہی نہیں کی۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...