ڈسٹرکٹ بار الیکشن:امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

ڈسٹرکٹ بار الیکشن:امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

عبدالرحمن ، اسامہ نے صدارت، رضوان، احمد گوندل ودیگرنے سیکرٹری کیلئے جمع کرائے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات 2027ء کے سلسلے میں مختلف عہدوں کے امیدواروں نے چیئرمین الیکشن بورڈ کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق صدارت کے عہدے کیلئے عبدالرحمٰن جرال اور اسامہ نصر وڑائچ ایڈووکیٹس نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے رضوان گل، احمد خان گوندل، رانا قاسم خاں اور فراز ارشد رندھاوا ایڈووکیٹس میدان میں ہیں۔

اسی طرح سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے میاں زاہد نذیر اور حافظ زاہد انور بھٹی جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لیے خواجہ حسن ظفر اور نعیم آصف ایڈووکیٹس سمیت دیگر امیدواروں نے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ۔اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ وقار حسین بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور پُرامن انداز میں منعقد کروانا الیکشن بورڈ کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے باہمی احترام اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...