علی پورچٹھہ:کوڑا کرکٹ جلانے سے آلودگی ، سموگ اضافے کا خدشہ

علی پورچٹھہ:کوڑا کرکٹ جلانے سے  آلودگی ، سموگ اضافے کا خدشہ

علی پور چٹھہ( تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری، فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ اور گردونواح میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

 کچرے کو کھلے عام جلانے سے اٹھنے والا دھواں فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ بلدیاتی حکام کی عدم توجہی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر اور گردونواح میں کوڑا کرکٹ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے اسے آگ لگا دی جاتی ہے ۔جس سے دھوئیں کے بادل فضا کو آلودہ کر رہے ہیں۔۔ اس عمل سے خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مسائل سے دوچار افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...