پنڈی بھٹیاں:مبینہ مقابلہ‘ ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پنڈی بھٹیاں:مبینہ مقابلہ‘ ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فائرنگ کے تبادلے کے ملزم فاروق ارشد اپنے ساتھی کی گولی سے زخمی ہوا

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر مشتبہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس اہلکاروں نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرکے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت فاروق ارشد سکنہ محلہ معصوم پورہ پنڈی بھٹیاں کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم 22 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور بین الاضلاعی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوا ہے ۔ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور چھاپے جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...