حافط آباد:پیدائش و وفات کے اندراج کیلئے شہریوں کومشکلات
میونسپل کمیٹی عملے پر رشوت طلب کرنے کاالزام بدانتظامی کا نوٹس لینے کامطالبہ
حافظ آباد (نمائندہ دنیا) میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں پیدائش و وفات کے اندراج کے لیے آنے والے شہری متعلقہ برانچ کے عملے کی مبینہ بدانتظامی اور چیرہ دستیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی میں روزانہ شہر کے دور دراز محلوں اور علاقوں سے مرد و خواتین پیدائش و وفات کے اندراج کے لیے آتے ہیں، لیکن شہریوں کا الزام ہے کہ برانچ میں تعینات عملہ نادرا سافٹ ویئر اور انٹرنیٹ کی بندش کے بہانے بنا کر انہیں خوار کرتا ہے اور مبینہ طور پر رشوت دینے پر مجبور کرتا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی متعلقہ برانچ میں مبینہ بدعنوانی اور بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے ، ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کی جائے اور فرض شناس اہلکار تعینات کرکے شہریوں کیلئے پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹس کا حصول آسان بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments