پٹرول سستا ہونا جماعت اسلامی کی جدوجہد کا نتیجہ:اشتیاق چیمہ

پٹرول سستا ہونا جماعت اسلامی کی جدوجہد کا نتیجہ:اشتیاق چیمہ

ہماری طویل جدوجہد کے باعث مہنگائی سے پریشان شہریوں میں دوبارہ خوشی کی لہر دوڑگئی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد اویس گھمن،امیر زون PP52 چوہدری اشتیاق احمد چیمہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد رنگ لارہی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی جماعت اسلامی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اورقائدین کی انتھک محنت اورجدوجہد نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات میں اورلیوی ٹیکس میں کمی سے پاکستان کا ہر شہری مستفید ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث مہنگائی پر بھی قابو پانا آسان ہوجائے گا۔

کیونکہ پٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافہ نے مہنگائی کا سونامی برپا کردیا تھا جس سے عام شہری سمیت تاجر، کسان اورہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شدید پریشان تھے ،جماعت اسلامی کی طویل جدوجہد کے باعث شہریوں میں دوبارہ خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ، ان خیالا ت کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی لیوی بھتہ ٹیکس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اورعوام کا حق ان کو دلوا کررہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...