اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر کی چوہدری اظہر اقبال رندھیر سے ملاقات

اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر کی  چوہدری اظہر اقبال رندھیر سے ملاقات

گجرات (نامہ نگار) ریجنل ڈائریکٹوریٹ پنجاب اینٹی نارکوٹکس فورس کے بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے ناروے میں مقیم ممتاز بزنس مین اور پاکستان کمیونٹی ناروے کے صدر چوہدری اظہر اقبال رندھیر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 اس موقع پر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے چوہدری اظہر اقبال رندھیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...