کامونکی:منشیات فروش ساڑھے 5کلو چرس سمیت دھرلیا گیا

کامونکی:منشیات فروش ساڑھے  5کلو چرس سمیت دھرلیا گیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر) پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

گزشتہ روز سٹی، صدر اور ایمن آباد پولیس نے دورانِ گشت منڈیالہ پھاٹک کے قریب محمد سلیمان سے ایک کلو چار سو گرام، فیصل ٹاؤن کے نایاب سے ایک کلو چار سو بیس گرام، ٹبہ محمد نگر کے دلاور سے ایک کلو چھ سو گرام، آدھورائے کے سمیع اللہ سے ایک کلو پانچ سو گرام اور جلیبی چوک کے ذیشان عرف شاکا سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...