گجرات میں 132مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
کروڑوں کا جہیز دیاگیا، کھانے پینے کا بہترین انتظام ، نقد سلامیاں پیش کی گئیں
گجرات (نامہ نگار) ممتاز اوورسیز پاکستانی اور نوجوان سماجی شخصیت چوہدری شاہد سندھو آف جسوکی، چوہدری فیصل اعجاز سندھو جسوکی اور چوہدری محمد وارث وڑائچ لنگے کے زیر اہتمام 132 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب لگژوریم مارکیز ایونٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نومنتخب جوڑوں کو کروڑوں روپے مالیت کا جہیز، کھانے پینے کا بہترین انتظام اور نقد سلامیاں پیش کی گئیں۔ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور منتظمین کی اس فلاحی کاوش کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments