ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کے 2ملزم گرفتار، نقدی برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزم اور منشیات فروشی کے 3ملزم گرفتار کر کے مسروقہ رقم 1لاکھ 69ہزار روپے۔
، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور اڑھائی کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ ریس کورس پولیس نے ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کے ملزمان عبدالواحد اور زین کو گرفتار کیا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا گیا ہے۔ ریس کورس پولیس نے سہیل سے 1کلو 770گرام، رتہ امرال پولیس نے ناصر سے 560گرام اور ملزم عثمان سے 510گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔