سٹیٹ بینک کے زیرِ اہتمام پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے کی تقریب

سٹیٹ بینک کے زیرِ اہتمام پاکستان  ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے کی تقریب

اسلام آباد (نامہ نگار) سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے زیرِ اہتمام پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 2025کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے تحت ’’امپاور ہر ایکسپو‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں 50سے زائد خواتین کاروباری شخصیات نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔ مختلف کمرشل بینکوں نے سٹالز لگائے۔ مرکزی تقریب میں 500سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شراکت فاؤنڈیشن کی سی ای اوبلقیس طاہرہ مہمانِ خصوصی تھیں۔ تقریب میں خواتین کی مالی شمولیت میں نمایاں خدمات پر میزان بینک، اے ایس اے مائیکروفنانس بینک اور سدرہ سجاد کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں