خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ہزاروں لٹر ناقص دودھ تلف

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ایکشن  ہزاروں لٹر ناقص دودھ تلف

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں میں ہزاروں لٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔۔۔۔

 مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردان کے علاقے ساڑو شاہ، تخت بھائی میں گھر کے اندر قائم جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا جہاں سے ہزاروں لٹر تیار شدہ دودھ برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اسکے علاوہ ایک دودھ کی د کان اور دودھ ٹینکر سے 1000لٹر ناقص اور غیر معیاری دودھ برآمد کرکے تلف کیا گیا، گاڑی سرکاری تحویل میں لے لی گئی اور دکان کو سیل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں