غیر متعدی امراض صحت اور معیشت پر سنگین بوجھ، ماہرین
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں غیر متعدی امراض صحت اور معیشت پر انتہائی سنگین بوجھ بن چکے ہیں، ماہرین کے مطابق چینی۔۔۔
، نمک اور چکنائی سے بھرپور غیر صحت مند خوراک دل کی بیماریوں، ذیابیطس، موٹاپے، کینسر اور دیگر دائمی امراض میں تیزی سے اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔ پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی صحت کے مفاد میں الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر لازمی فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کے نفاذ کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے۔