راولپنڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت اجلاس
راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن راجہ ناصر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا ۔۔۔
جس میں ڈی ایس پی لیگل سمیت محرر سٹاف نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، انہوں نے کہا زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، عدالتوں میں مقدمات کی مؤثر پیروی کیلئے گواہان کی حاضری کو یقینی بنائیں، تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔