شہید کانسٹیبل سید سجاد شاہ کی یاد میں تھانہ صدر واہ میں تقریب
راولپنڈی (خبرنگار) شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ کی یاد میں تھانہ صدر واہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں۔۔۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہید کی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔ سجاد حسین شاہ 12جون 2025کو ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے چھاتی پر فائر لگنے سے شہید ہو گئے تھے، یادگار تھانہ صدر واہ کی جانب سے شہید سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تعمیر کی گئی ہے۔