راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 19جواری دھر لیے گئے

راولپنڈی کے مختلف علاقوں  سے 19جواری دھر لیے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 19 جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 27۔۔۔ ہزار980روپے، 16موبائل فون اور

 تاش کے پتے برآمد کر لیے۔ تھانہ گوجرخان پولیس نے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 14افراد کو گرفتار کر کے 22ہزار 500روپے، 14موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے، تھانہ بنی پولیس نے 3افراد کو گرفتار کر کے 5ہزار 480روپے، 2موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں