حضرو:چادر رکشہ کی چین میں پھنس جانے سے ڈرائیور جاں بحق
حضرو (اے پی پی) چادر چین میں پھنس جانے سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ رکشہ ڈرائیور کی چادر چلتی گاڑی کے دوران چین میں پھنس گئی اور۔۔۔
اس کی گردن کے گرد سختی سے لپٹ گئی جس کے نتیجہ میں 23سالہ حسن علی ولد صداقت علی دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا۔