ڈی جی سیف سٹی کی اسلام آباد میں داخل ہونیوالی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت ٹریفک پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔۔
انہوں نے ٹریفک دفاتر آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور اسلام آباد میں داخل ہونیوالی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات بھی دیئے۔