فیڈرل اردو یونیورسٹی میں اختلاف کے آداب، تنازعات کے حل پر سیمینار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل اردو یونیورسٹی میں عصر حاضر میں اختلاف کے آداب اور تنازعات کا حل، سیرت طیبہ کی ۔۔۔
روشنی میں کے عنوان سے سیرت سیمینار ہوا۔ مہمان مقرر پاکستان میں ترکیے کے سفارت خانے میں معاون قونصلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عالم خان تھے۔ ڈاکٹر عالم نے کلیدی خطبے میں کہا کہ اختلاف رائے ایک صحت مند سرگرمی ہے، اختلاف کو توہین نہیں سمجھنا چاہیے۔ سنت نبوی سے یہ بھی سبق ملتا ہے کہ غلطی سے یا جہالت کی بنیاد پر بھی اختلاف کیا جائے تو اسے بھی برداشت کرنا چاہئے۔