راولپنڈی میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

 راولپنڈی میں بھی کرسمس کی  تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

راولپنڈی (اے پی پی) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔مسیحی برادری نے۔۔۔

 اپنے مذہبی تہوار کو جوش وخروش سے منانے کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا ہے ۔کرسمس کارڈکی خریداری کے علاوہ کرسمس ٹری ، نئے کپڑے اور جوتے خریدے جارہے ہیں ۔بڑے ہوٹلوں میں کرسمس ٹری لگادی گئی ہے جبکہ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں چرچز کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں