پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے سابق صدر افضل بابر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے سابق صدر ڈاکٹر افضل بابر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا۔۔۔
،شرکا نے مرحوم کی تعلیم کے شعبے ، خاص طور پر کم فیس والے سکولوں کے فروغ میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔ تقریب میں پیرا کے ممبر رجسٹریشن وقاص کیانی،پی ایس این کے نو منتخب صدر مقبول حسین ڈار، سماجی رہنما جمیل اعوان اور سینئر نائب صدر ارشد چوہدری نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔