اتفاق اور اتحاد ہی سے تاجروں کی بقاء ہے، نوید عباسی
بھارہ کہو (نمائمدہ دنیا) بھارہ کہو کی تاجر برادری کی عزت نفس کا تحفظ تمام تاجر یونینز پر فرض ہے، آپس میں اتفاق اور۔۔۔
اتحاد ہی سے تاجروں کی بقاء ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر تاجر رہنما نوید عباسی نے دنیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے تاجر لیڈر اور چیمبر آف کامرس میں بیٹھے لیڈران و ممبران بھارہ کہو کے تاجروں کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو ان کا حق ہے، اپنے فیصلے خود کریں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ آئی سی سی آئی کی ممبر شپ حاصل کریں۔