ججز کی کمی ،مقدمات کے جلد فیصلے نہیں ہورے ،جسٹس لیاقت حسین

  ججز کی کمی ،مقدمات کے جلد فیصلے نہیں ہورے ،جسٹس لیاقت حسین

فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا ئیگی

مظفر آباد (اے پی پی)چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے گذشتہ روز وکلا کمپلیکس کی تعمیر و پارکنگ ایریا ،جوڈیشل کمپلیکس باغ کی بانڈری وال کی تعمیر کا سنگ بنیادرکھا اور جوڈیشل کمپلیکس باغ کے محافظ خانہ کا افتتاح کیا۔ جوڈیشل کمپلیکس باغ آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس عدالت العالیہ کو سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کی طرف سے چیف جسٹس عدالت العالیہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے چیف جسٹس جسٹس سردار لیاقت حسین نے کہا کہ میری جوڈیشل سروس کا طویل عرصہ باغ میں گزرا ہے جس باعث میں اپنے آپ کو ضلعی بارایسوسی ایشن باغ کا ممبر سمجھتا ہوں، آزادکشمیر جوڈیشری میں ججز کی تعداد کم ہونے کے باعث مقدمات کے فوری فیصلوں کے حوالہ سے مشکلات درپیش ہیں لیکن تمام مشکلات کے باوجود مقدمات کی بروقت یکسوئی کے حوالہ سے سعی کی جارہی ہے ، ماتحت عدلیہ کی جانب سے کثیر تعداد میں مقدمات یکسو کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے خطاب میں ماتحت عملہ کو اپنی استعداد کار بڑھانے ، فرائض/ڈیوٹی انتہائی محنت ولگن سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض وڈیوٹی کی انجام دہی میں کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا ئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں