فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،80ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف

 فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،80ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف

کارروائی سیکٹر آئی ٹین میں کی گئی، 2افراد گرفتار، دکانیں سیل،مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کارروائی میں 80ہزار لٹر جعلی دود ھ تلف کر دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں آئی 10میں کارررائی کی گئی۔ طویل ریکی کے بعد فوڈ سیفٹی ٹیموں اور ویجیلنس ٹیموں نے گاڑیوں، سپلائرز اور یونٹس کا پتہ لگا لیا، ملزمان رہائشی علاقوں میں چھپ کر اصلی جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔ پائوڈر کیمیکل سے تیار گاڑھا محلول ٹینکروں میں لوڈ کر کے برف سے بھر کر جعلی دودھ تیار کیا جاتا تھا۔ موقع پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمات درج کیے گئے، دکانیں بند اور گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں