مری ،بائولے کتے نے دو لڑکیوں ،دو لڑکو ں کو زخمی کر دیا
مری( نمائندہ دنیا) مری میں آوارہ اور بائولے کتوں کی بھرمار ، اہلیان علاقہ خصوصاً بچے ، خواتین،طلباء طالبات،بزرگ اورسیاح شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
یو سی پھگواڑی میں باؤلے کتے نے دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کو زخمی کر دیا ہے ، اپر ڈھلہ میں آوارہ اور باؤلے کتوں کے حملے کے نتیجے میں بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔