اسلام آباد ،6اشتہاریوں سمیت 9جرائم پیشہ افراد گرفتار
مارگلہ، شالیمار اور گولڑہ میں کارروائیاں کی گئیں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث چھ مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 9 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں مارگلہ، شالیمار اور تھانہ گولڑہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔