مری، موٹرسائیکل اور کار حادثہ کا شکار، 2 زخمی
مری (نمائندہ دنیا) لوئر ٹوپہ مری پی اے ایف گارڈ روم کے نزدیک موٹرسائیکل اور کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے۔۔۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس لیکر موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔