اسلام آباد، 8افغان باشندوں سمیت 18تھانے بند

اسلام آباد، 8افغان باشندوں سمیت 18تھانے بند

292افراد، 144گھروں، 42دکانوں، 74موٹرسائیکل اور 45گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز تھانہ گولڑہ اور تھانہ کراچی کمپنی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 292افراد، 144گھروں، 42دکانوں، 74موٹرسائیکل اور 45گاڑیوں کو چیک کیا، جانچ پڑتال کیلئے 18مشکوک افراد اور 8غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں