پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مرغبانی سے متعلق تربیتی کورس آج سے شروع ہو گا
راولپنڈی (اے پی پی) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد میں مرغبانی سے متعلق ایک ہفتے کا مفت تربیتی کورس آج سے شروع ہو گا۔۔۔
جو 19دسمبر تک جاری رہے گا۔ اوقات صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ کورس بالکل مفت ہے اور مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔