اسلام کی ترویج و اشاعت میں علما و مشائخ کا اہم کردار ،خادم حسین
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ممتاز سیاسی وسماجی رہنما سردار خادم حسین نے کہا ہے کہ علما حق و مشائخ عظام نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔۔۔
بغیر کسی سرکاری بیساکھیوں کے مساجد و مدارس کا وقار برقرار رکھا، لاکھوں علمائے کرام دینی مدارس سے فیضیاب ہوئے آج بھی لاکھوں طلبا مدارس میں دینی تعلیم حاصل کر رھے ہیں، مدارس اور مساجد کے اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں، گزشتہ 78سالوں میں کسی بھی حکومت نے پاکستان کے مدارس و مساجد کیلئے بجٹ مختص نہیں کیا۔